صوابی ،مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے

جمعرات 21 مارچ 2024 20:05

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔گل نواز خان سکنہ کوٹھا نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی تیس سالہ عامر نواز نے سودا سلف خریدنے کے بعد بازار سے موٹر سائیکل پر واپس اپنے گھر آرریے تھے جب وہ گھر کے قریب پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود نامعلوم ملزم یا ملزمان نے اسلحہ آتشین سے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے وجہ عناد معلوم نہیں دریں اثنا 24 سالہ وقاص سکنہ اسماعیلہ محلہ شیر گڑھی نے زخمی حالت میں تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ شب اپنے گھر میں موجود تھے کہ اس دوران حمزہ ۔

ہنی اور آصف نے ان کے گھر کا بیرونی دروازہ کٹھکٹھایا جب وہ باہر نکل آئے تو تینوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے وجہ عناد یوں بیان کی گئی ہے کہ نماز عشا کے بعد ملزمان کا میرے دوست ضیاد کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس پر میں نے تینوں ملزمان سے گلہ کیا تھا مجروح وقاص بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔

(جاری ہے)

موضع شیرغنڈ میں ایف سی اہلکار معشوق علی اپنے گھر میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ موضع پل بانڈہ سلیم خان میں ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے میں سید قاسم شاہ جاں بحق ہو گئے ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں