صوابی ،شراب سپلائیر گرفتار، قبضے سے 25لیٹر شراب برآمد

اتوار 28 اپریل 2024 18:30

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) صوابی پولیس نے شراب سپلائی کرنے والا سمگلر گرفتار کر کے قبضے سے 25لیٹر شراب برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی صوابی سٹی جواد خان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر شہزاد خان کی نگرانی میں بیٹ آفیسر اے ایس آئی شوکت خان معہ نفری پولیس نے دوران ناکہ بندی ملزم ذیشان ولد شمروز سکنہ مانیری سے دوران چیکنگ 25لیٹر شراب برآمد کرکے حراست میں لیا۔مذکورہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوکر مزید تفتیش شروع کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں