صوابی،اغواء کاری میں ملوث دو ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

اتوار 28 اپریل 2024 18:30

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) چھوٹا لاہور پولیس نے اغواء کاری میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کرکے 3عدد کلاشنکوف،1عدد M16 ریفل 12بور،2عدد چائینہ ریفلز،5عدد پستول اور 256عدد کارتوس برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی سرکل چھوٹا لاہور فضل شیر خان کی قیادت میں ایس ایچ او چھوٹا لاہور سب انسپکٹر الطاف خان معہ پولیس ٹیم نے سرچ اپریشن کرتے ہوئے مخبر خاص کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او الطاف خان بمعہ پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کاری میں ملوث ملزمان کو بامسلح گرفتار کیے ۔ملزمان کے قبضے سے مختلف بور کے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کیا جبکہ مذکورہ ملزمان کو حوالات میں بند کرکے مزید تفتیش شروع کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں