سوات ،ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی اور پی ایس وی لائسنس کی تجدید بند ہونے کی وجہ سے ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا

اتوار 12 مئی 2024 18:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) سوات میں گزشتہ 7 مہینوں سے ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی اور پی ایس وی لائسنس کی تجدید بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شہریوں اور تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے انہیں روزانہ بھاری جرمانے ادا کرنے پڑ رہے ہیں جبکہ بیرونی ممالک جانے والے سینکڑوں افراد بھی گو ناگو مسائل سے دوچار ہے۔

(جاری ہے)

باخبر زرائع کے مطابق 7 ماہ سے تقریباً 6ہزار سے زائد کیس تاخیر کا شکار ہیں۔جس کی وجہ سے مقامی سطح پر پولیس اور شہریوں جبکہ موٹروے پولیس اور ان ڈرائیورز کے درمیان ہر وقت توں توں میں میں دیکھنے کو ملتا ہے ۔اس حوالے سے ٹرانسپورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے لائسنس تو بن رہے ہیں لیکن پولیس سے جو لائسنس ایکسپائر ہوئے ہیں ان کی تجدید میں ڈیٹا بیس میں مسئلہ آرہا ہے جبکہ بعض ذرائع پرنٹر کی خرابی کا بہانہ کرتے نظر آرہے ہیں۔شہریوں نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈپٹی کمشنر سوات سے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں