ٹنڈوالہ یار، پیارولونڈ پولیس کا مبینہ نجی جیل پر چھاپہ،

6خواتین سمیت32ہاری بازیاب

منگل 24 اپریل 2018 16:30

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) ٹنڈوالہ یار پیارولونڈ پولیس کا مبینہ نجی جیل پر چھاپہ 6خواتین سمیت32ہاری بازیاب بازیاب ہونے والے ہاریوں کو پیارولونڈ تھانے میں منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ ٹنڈوالہ یار کے حکم پر تھانہ پیارولونڈ کے ایس ایچ او افضل مگسی کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری نے زمیندار جان محمد تھیبو کی زرعی زمین پر چھاپہ مارکر مبینہ نجی جیل سے 32ہاری بازیاب کروالئے بازیاب ہونے والے ہاریوں میں 6خواتین 3مرد 23معصوم بچے بازیاب کروالئے پولیس نے مبینہ نجی جیل سے بازیاب ہونے والے ہاریوں کو پیارولونڈ تھانے منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ پیارولونڈ افضل مگسی نے میڈیا کو بتایا کہ بازیاب ہونے والے ہاریوں کو (آج)منگل کے روز سیشن کورٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ بازیاب ہونے والے ہاریوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ زمیندار ہم سے زرعی زمین پر جبری مشکت کرواتا تھا اور اس کی اجرت بھی نہیں دیتا تھا اجرت مانگنے پر مذکورہ زمیندار نے ہمیں نجی جیل میں قید کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں