میری زرعی زمین پر رشتہ دار زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں ،رفیق بوزدار

جمعرات 13 جنوری 2022 23:29

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2022ء) میری زرعی زمین بی سیکشن تھانے کی حدوں میں ہے اور میرے زرعی زمین پر میرے ہی رشتے دار زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار محمد رفیق بوزدار نے اپنے بیٹے احمد بوزدار کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ میری ٹنڈوالہ یار کے گاؤں دڑو قبہ دگانو بوزدار پر میری دو ایکڑ تیس گھنٹے زرعی زمین ہے جس پر میری برادری کے کچھ با اثر لوگ میری زرعی زمین پر قبضہ کرکے کھیڑی کروا رہے ہیں میں نے اسکی کی اطلاع ایک درخواست کے ذریعے ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار اور علاقے کے ایس ایچ او کو بھی دی ہے پر میری کوئی سننے والا نہیں ہے انہوں ہمیں خطرہ ہے کہ وہ ہمیں کوئی جانی مالی نقصان نہ پہنچائیں ڈی آئی حیدرآباد ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں