ٹنڈوالہ یار میں بھی شہدائے پولیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد

جمعرات 4 اگست 2022 18:00

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2022ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یا میں بھی شہدائے پولیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد پولیس ہیڈ کوارٹر میں کیا گیا ہونے والی تقریب میں ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار نے کہا ہے کہ ہر سال 4 اگست کو اپنے شہداء کے اعزاز میں شہداء کو ایصال ثواب کے لئے قرآنی خوانی اور فاتحہ خوانی کی جاتی ہے ہم اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں کیونکہ شہداء مرتے نہیں ہیں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ان شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جہنوں نے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا آج شہداء کے لواحقین سے ملاقات بھی کی ہے اور ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی پیش کیا ہے اس کے علاؤہ شہداء کے لواحقین کو تحائف بھی پیش کیئے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں