ضلع ٹنڈوالہ کے نومنتخب جنرل کونسلروں چیئرمین وائس چیئرمینوں نے حلف اٹھالیا

پیر 22 مئی 2023 23:34

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2023ء) ضلع ٹنڈوالہ یار ضلع کونسل پانچ ٹاون کمیٹی 26یونین کونسلوں اور ایک میونسپل کمیٹی کی232 نومنتخب جنرل کونسلروں ،چیئرمین، وائس چیئرمینوںنے حلف اٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع کی 26یوسیز کی52 چیئرمین وائس چیئرمین سمیت 104جنرل کونسلرز کے ساتھ 26ضلع کونسل میمبران 5ٹاون کمیٹی نصرپور، پیارولوند سنچرچانگ،چمبڑ اورسلطان آباد کے 27کونسلروں اور میونسپل کمیٹی کے 23 جنرل کونسلروں نے ضلع کونسل ہال، اسٹنٹ کمشنر آفس چمبڑ اور اسٹنٹ کمشنر آفس جھنڈومری میں الگ الگ حلف اٹھایا ضلع کونسل ہال میں منعقد ہونے والی حلف برادری کی تقریب میں صوبائی وزیر ورکس سروسز سید ضیاء عباس شاہ رضوی نے خصوصی شرکت کی ضلع کونسل میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار 2 ٹاون کمیٹی نصرپور,سلطان آباد اور 8یونین کونسلوں کی16چئیرمین وائس چئیرمینوں اور 32جنرل کونسلروں سے ڈپٹی کمشنر ڈی آر او ولی محمد بلوچ نے حلف لیاجبکہ ٹاون کمیٹی چمبڑ سنچرچانگ اور8یونین کونسلوں کے 16چئیرمین وائس چئیرمین اور 32کونسلروں سے اسٹنٹ کمشنر اے آر او آصف کورائی نے اسٹنٹ کمشنر آفس میں حلف لیا تیسری تقریب تعلقہ جھنڈومری میں منعقد ہوئی جہاں ٹاون کمیٹی پیارولوند اور 10یونین کونسلوں 20چئیرمین وائس چئیرمینوں اور40جنرل کونسلروں سے اے آر او اسٹنٹ کمشنر عمیر جروارنے حلف لیااس دوران پی پی اور پی ٹی آئی کے ممبران نے نعرے بازی بھی کی۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی۔ حلف لینے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے تمام حلف لینے والوں کومبارکباد دی۔ تقریب میں صوبائی وزیر کے ساتھ دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی جبکہ منتخب نمائندوں نے ایک دوسرے کومبارکباد دی اور ہار پہنا تے ہوئے اپنی پارٹیوں کے حق میں نعرے بازی کی

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں