حکومت سندھ نے ہر کلاس کو مرحلہ ہفتہ وار ہوم ورک دینے کی ہدایت کی ہے ،تعلقہ ایجوکیشن آفیسر

منگل 1 دسمبر 2020 16:12

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) حکومت سندھ کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق اسکولوں میں ایس او پیز پر مکمل عمل کرتے ہوئے تدریسی عمل کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات تعلقہ ایجوکیشن آفیسر ٹنڈومحمدخان راجہ نثار میمن نے ہیڈ ماسٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں مختلف اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی راجہ نثار میمن نے کہا کہ کورونا کی مہلک وبا کے پیش نظر حکومت سندھ نے ہر کلاس کو مرحلہ ہفتہ وار ہوم ورک دینے کی ہدایت کی ہے اور اساتذہ کو اپنے فرائض منصبی کو یقینی بنائیں تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو اور تدریسی عمل جاری رہے تعلیم کے فروغ کے لئے سندھ حکومت ہرممکن اقدامات کر رہی ہے ا س موقع پر اسسٹنٹ ا یجوکیشن نور محمد شاہ ، آصف عمرانی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں