سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس امیدواروں نے آفر لیٹر نہ ملنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 19 اپریل 2021 17:25

ٹنڈومحمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس امیدواروں نے آفر لیٹر نہ ملنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعریبازی کی ، اس موقع پر ٹیسٹ پاس امیدواروں سید ممتاز شاہ ، محمد جمیل ، صابر علی میمن ودیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے 2009 میں سندھ یونیورسٹی کے تحت ہونے والیاساتذہ کی بھرتی والے ٹیسٹ پاس کئے اور 60 فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے ، لیکن محکمہ تعلیم نے ہمیں اب تک آفر لیٹر نہیں دیئے جبکہ نئی بھرتیوں کیلئے امیدواروں سے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں ، ہمارے پاس ہائی کورٹ آف سندھ کراچی بینچ کا فیصلہ بھی موجود ہے لیکن ہمیں اساتذہ کی نوکریوں پر تعینات نہیں کیا جارہا ، جوکہ سراسر ظلم و ناانصافی ہے ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہمیں جلد از جلد آفر لیٹر دیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں