صحافی برادری معاشرے کااہم حصہ ہے ، سید نوید قمر

صحافیوں نے اپنے قلم کے ذریعے مظلوم عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،سابق وفاقی وزیر

اتوار 17 اکتوبر 2021 20:40

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے اور سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر نے کہا ہے کہ صحافی برادری معاشرے کااہم حصہ ہے انہوں نے اپنے قلم کے ذریعے مظلوم عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے یہ بات انہوں نے ضلع کائونسل ٹنڈو محمد خان کی جانب سے پریس کلب ٹنڈو محمد خان کے صدر راغلام حسین گورننگ باڈی کے چیرمین غلام نبی کیریو اور مظفر رند کو پریس کلب ٹنڈو محمد خان کے لیے دو لاکھ روپے کا چیک دینے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہی سید نوید قمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوم عوام کی آواز کو اہمیت دی ہے اور ان کے مسائل کو بلا امتیاز حل بھی کیا گیا ہے آج بھی عوام بھٹو کے شیدائی ہے اور پپلز پارٹی سے ان کا گہرا تعلق ہے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں