ٹنڈو محمد خان: گائوں اصغرآباد میں6سالہ معصوم بچی بیل گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق

جمعہ 23 اگست 2019 17:02

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) ٹنڈومحمدخان کے قریبی گائوں اصغرآباد میں چھ سالہ معصوم بچی پتھیاری بنت شہباز کے اوپر اچانک بیل گاڑی چڑھ گئی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوئی جسے نازک حالت میں اسپتال لے جارہے تھے کہ راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا جس کی لاش سول اسپتال ٹنڈومحمدخان لائی گئی جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں