آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر ز یونین ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے واپڈ ا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف احتجاج

جمعرات 3 اکتوبر 2019 17:02

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر ز یونین ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے واپڈ ا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف گرڈ اسٹیشن سے ایوبیہ بس اسٹاپ تک ریلی نکالی گئی اس موقع پر ڈویزنل چئیرمین محمد یونس نظامانی ، جنرل سیکریٹری زاہد کھوسو ، رشید میمن ، سجاد علی سٹھیو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو ملازمین کے ساتھ ہر دور میں استحصال کیا گیا ہے کمر توڑ مہنگائی ہونے کے باجود تنخواہیں کم دی جارہی ہیں اور ڈیوٹی بھی مقررہ وقت سے زائد لیا جارہا ہے حکومت ملازمین کے حقوق غضب کرنے کے علاوہ کوئی بھی ریلیف فراہم نہیں کر رہی ہے جس کے باعث ملازمین دوہری اذیت میں مبتلا ہو رہے ہیں واپڈ ا کی نجکاری کسی بھی صور ت برداشت نہیں کریں گے کیونکہ یہ واحد ادارہ ہے جس نے وافر مقدار میں ریونیو فراہم کیا ہے اور یہ کما کر دینے والا ادارہ ہے انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ واپڈ ا کی نجکاری کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے کرملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں