ٹنڈومحمدخان دو مختلف روڈ حادثات میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے

پیر 12 نومبر 2018 21:08

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) ٹنڈومحمدخان دو مختلف روڈ حادثات میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے، ٹنڈومحمدخان روڈ پر راملیا اسٹاپ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد مکیش اور سورج شدید زخمی ہوئے، جبکہ زخمی ہونے والے سورج کی ٹانگ ٹوٹ گئی، دونوں زخمیوں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال ٹنڈومحمدخان لایا گیا، جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال حیدرآباد داخل کرایا گیا، دوسری جانب ٹنڈومحمدخان روڈ پر فوجی پیٹرول پمپ کے قریب سوزکی پک اپ اور موٹرسائیکل میں تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ممتاز جوکھیو شدید زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لئے سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں