ٹنڈومحمد خان میں بھی مختلف مقامات پرشدید دھند اور اسموگ کی لہر کا سلسلہ شروع ہو گیا

منگل 13 نومبر 2018 23:41

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) ٹنڈومحمدخان میں موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں ملاکاتیار، ٹنڈوغلام حیدر سمیت دیگر مقامات شدید دھند اور اسموگ کی لہر کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث صبح کے وقت حد نگاہ انتہائی کم ہو جاتی ہے، دھند اور اسموگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت بھی متاثر ہو رہی رہے، اور ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہو گیا، دوسری جانب شدید ٹھنڈ اور بدلتے موسم کی وجہ سے مرد بچے اور خواتین نزلہ و زکام سردرد ، بخار ، سانس ، سینے اور پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، جس کے باعث شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں