ٹریفک کے دو مختلف حادثاث میں ایک خاتون جاں بحق ، تین افراد زخمی

جمعہ 7 دسمبر 2018 18:23

ٹنڈو محمد خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثاث میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے، ٹنڈومحمدخان،شاہ کریم پر روڈ پر پر نائوں میل کے قریب تیز رفتارسوزوکی پک اپ ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ کر گہری کھائی میں جاگری،جس کے نتیجے میں شریمتی ہیرا ں زوجہ ویر جی ٹھاکر موقع پر ہی ہلاک ہوگئی ،جس کی لاش سول اسپتال ٹنڈومحمدخان لایاگیا ،جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی،دوسری جانب ایک اور حادثہ ٹنڈومحمدخان،شاہ کریم روڈ پر بارن موری کے قریب پیش آیاجہاں رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد امرشی ٹھاکر،گووند ٹھاکراور گواریو ٹھاکر شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبعی امداد کے لیے سول ہسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کر دیا گیا۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں