ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائی ،ایک ملزم گرفتار ،دیسی شراب اور دیگر سامان برآمد ،مقدمہ درج

جمعہ 17 جنوری 2020 18:24

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد علی بلوچ کی ہدایت پر سماجی برائیوں کے خلاف مہم کے دوراں تحصیل پولیس ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او منظور پٹھان اور اے ایس آئی غلام حیدر لغاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاکاٹ روڈ ، پاندھی واہ موری کے قریب کارروائی کر کے ایک ملزم صاحب ڈنو کلھوڑو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دس لیٹر دیسی شراب اور دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا اور چالان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحصیل ٹنڈو غلام حیدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او غلام مصطفی عاقلانی نے جوئے کے مقدمے میں روپوش ملزم حاجی بھورو نظامانی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، جبکہ مویا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او غلام حسین سومرو نے روپوش ملزم سکندر لاشاری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں