خورشید شاہ کو نیب کے ذریعے جھوٹے کیسوںمیںپھنسایاگیاہے،سید اعجاز شاہ بخاری

پیر 6 ستمبر 2021 23:57

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے اورضلع ٹنڈومحمدخان کے صدرسیداعجازشاہ بخاری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے سینئررہنماخورشیدشاہ اوراس کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کوبے گناہ گرفتارکیاگیاہے اورنیب کے ذریعے جھوٹے کیسوںمیںپھنسایاگیاہے،جس کی ہم پرزورلفظوںمیںمذمت کرتے ہیں۔یہ بات انہوںنے بخاری ہائوس ٹنڈومحمدخان میںصحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہی،سیداعجازشاہ بخاری نے کہاکہ سیدخورشیدشاہ کودوسالوںسے جھوٹے کیسوںمیںملوث کرکے قیدرکھاگیاہے،نیب نے کسی بھی کیس کوابھی تک ثابت نہیںکیاہے،اسسلسلے میں 7 ستمبربروزمنگل کے دن صبح 10 بجے پریس کلب کے سامنے بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا۔

انہوںنے کہاکہ سیدخورشیدشاہ،شہیدذوالفقارعلی بھٹواورشہیدرانی محترمہبینظیربھٹوکاوفادارسپاہی ہے،اس طرح کی حرکتوںسے جمہوریت ختم نہیںہوسکتی اورجیت ہمیشہ حق اورسچ کی ہوتی ہے،انہوںنے ضلع کے تمام عہدیداروں،پارٹی ورکروںاورزیلی تنظیموںسے اپیل کی ہے کہ وہ سیدخورشیدشاہ کی بے گناہ گرفتاری کے خلاف احتجاج میںبھرپورشرکت کریں۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر ضلعی اطلاعات سیکرٹری ڈاکٹر میر حسن ملاح ، یوتھ کے ضلعی رہنما سید سلال شاہ بخاری ، سٹی کے جنرل سیکرٹری جمن کیہر اور دیگر بھی موجود تھے

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں