کمشنر اور ڈی آئی جی حیدرآباد کی سماجی رہنما رضیہ سہتو سے ملاقات ،ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

جمعرات 30 ستمبر 2021 23:41

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2021ء) کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ ، ڈی آئی جی حیدرآباد ریجن شرجیل احمد کھرل ، ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان یاسر بھٹی اور ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد علی بلوچ نے میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ٹنڈومحمدخان کے علاقے پیر محلہ میں سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی رضیہ سہتو کے گھر پہنچے اور ان سے ملاقات کی اس موقع پر رضیہ سہتو نے افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ دو کمروں کے کرایہ کے مکان میں رہتی ہے اور ایک درجن سے زائد یتیم بچوں کی کفالت ، تعلیم اور صحت کا خرچہ کپڑے سی کر برداشت کرتی ہے میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد مختلف سماجی تنظیموں نے رابطہ کر کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ سمیت دیگر ڈویزن انتظامیہ نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور میرے جذبے اور کام کی تعریف کی اس موقع پر کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ کا کہنا تھا کہ غریب رضیہ سہتو سلائی کر کے غریب یتیم بچوں کی کفالت کرتی ہے یہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے اگر انسان نیک نیتی اور مضبوط ارادے سے کوئی بھی کام کرے تو اس میں کامیابی ضرور ملتی ہے رضیہ سہتو جو ایک نوبل کاز ہے ڈویزن انتظامیہ سمیت ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھرپور تعاون کرے گی انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک مددگار سینٹر کے لئے کسی بلڈنگ کا انتظام نہیں ہوتا اس وقت تک انتظامیہ کی جانب سے گھر کا کرایہ سمیت بچوں کی تعلیم صحت اور دیگر آنے والے اخراجات انتظامیہ ادا کرے گی جب کہ ڈی آئی جی حیدرآباد شرجیل کھرل نے مددگار سینٹر کے لئے ماہوار 25000 روپے عطیہ کے طور پر دئیے جائیں گے اور بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں