مشترکہ کالونی کے رہائشیوںکاواٹر سپلائی کی لائنیں ناکارہ ہوجانے اور گٹروں کا گندہ پانی لائنوں میں شامل ہو جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 14 اکتوبر 2021 21:05

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) ٹنڈومحمدخان کے علاقے مشترکہ کالونی کے درجنوں رہائشیوں نے واٹر سپلائی کی لائنیں ناکارہ ہوجانے اور گٹروں کا گندہ پانی لائنوں میں شامل ہو جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے سخت نعرے بازی کی گئی اس موقع پر رہائشیوں طارق پٹھان ، علی اعوان ،عارف شاھ اور دیگر نے کہا کہ واٹر سپلائی کا پانی پائپ لائنیں ناکارہ ہوجانے کے باعث گٹروں کا گندہ پانی شامل ہو کر علاقے کے لوگوں کو مل رہا ہے جس کے باعث علاقے کے مر د خواتین اور بچے مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں کئی بار میونسپل انتظامیہ کوواٹر سپلائی کی پائپ لائنیں تبدیل کرنے کے لئے کہا جا چکا ہے لیکن کوئی بھی اس اہم مسئلے پر توجہ نہیں دے رہا ہے انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے معاملے کا نوٹس لے کر واٹر سپلائی کی پائپ لائنیں تبدیل کرائی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں