آزاد قومیں اپنی آزادی کا دن شان و شوکت سے مناتی ہیں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان

جمعرات 11 اگست 2022 21:33

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈو محمد خان انور علی میمن نے کہا ہے کہ آزاد قومیں اپنی آزادی کا دن شان و شوکت سے مناتی ہیں اور جشن آزادی منانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں یہ بات انہوں نے ڈی سی کامپلیکس کے کمیٹی ھال میں پاکستاں کی 75وین جشن آزادی کو منانے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیئے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہون نے کہا کہ ملک کی آزادی منانا ہر قوم کا بنیادی حق ہوتا ہے ۔اس لیئے اس دن کو جوش و جذبے کے تحت منانے کے لیئیہر تعلقہ سطح پر پروگرامز منعقد کیئے جائیں ۔ سرکاری عمارتوں کو چراغاں کر کہ قومی پرچم لہرائے جائیں گے جبکہ اس دن مریضوں اور قیدیوں میں مٹھائی اور پھل تقسیم کر کے انہیں بھی اس خوشی میں شامل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہون نے تمام اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ تعلیم کے افسراں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے تعلقہ میں جشن آزادی کا دن منانے کہ حوالے سے پروگرامز تشکیل دیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کی اہم تقریب جو ضلع سیکریٹریٹ میں منعقد کی جائے گی انہوں نے میونسپل کمیٹی کہ افسران کو ہدایت دی کہ اس دن شہر کی صفائی کے مناسب انتظامات کیئے جائیں اور اس طرح ضلع کے تمام اسکولوں میں جشن آزادی کی تقاریب کے پروگرامز منعقد کئے جائیں ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالجبار جمالی ، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو محمد خان آفتاب بوزدار ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسید اکبر شاہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری عبدالوھاب نظامانی ، اور دیگرنے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں