تیز رفتار ڈمپر اور موٹرسائیکل رکشے میں تصادم ، 4 خواتین سمیت 8 افراد شدید زخمی

منگل 21 مارچ 2023 22:58

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2023ء) ٹنڈومحمدخان میں بلڑی شاہ کریم روڈ پر پابندی واہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل رکشے کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں 4 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈمپر ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں مسمات گل زادی زوجہ علی غلام مہر، مسمات محبوبہ زوجہ راجو ، مسمات لال خاتون زوجہ عمر، مسمات فوزیہ دختر خمیسو ، سائیں بخش، محبوب، جینو کولہی سمیت ایک نامعلوم شامل ہیں، زخمیوں کو طبعی امداد کے لئے ضلعی سرکاری ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹنڈومحمدخان لایا گیا جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں