ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سید امداد علی شاہ کی زیر صدارت تعارفی اجلاس

بدھ 20 مارچ 2024 22:49

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سید امداد علی شاہ نے ضلع ٹنڈو محمد خان کی چارج سنبھالنے کے بعد ضلع کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، 15 مدد گار انچارج اور چوکی انچارجز کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹنڈو محمد خان میں تعارفی اور جرائم و منشیات کی روک تھام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں، مین پوڑی گٹکا ڈیلرز کے خلاف کریک ڈان جاری رکھیں اور مزید تیز کریں۔

بعد ازاں تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا الگ الگ جائزہ لیا گیا اور مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے احکامات جاری کییکہ منشیات کے اوپر کوئی بھی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

چرس،افہیم، مین پوڑی، گٹکا دیسی شراب فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کیا. ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سید امداد علی شاہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجرمان کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہوں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروکار لاکر نا ممکن کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

ان کی گرفتاری کے لیئے نیک نیتی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔تھانہ جات پر آنے والے سائلین کے ساتھ بہتر سلوک کیا جائے۔ ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔ان کے مسائل کو سننے کے بعد فوری حل کریں۔انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے مظلوم کی داد رسی کی جائے وران میٹنگ خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں موثر حکمت سے سنیپ چیکنگ کو یقینی بناتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔بعد ازاں ایس ایس پی نے آفیس ورکنگ کا جائزہ لینے کے لیے آفیس کے مختلف سیکشنز اور برانچ کا معائنہ کیا, انچارجز اور پولیس اسٹاف سے معلومات حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں