اگر 24 گھنٹوں میں میری بیٹی نشا کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو میں خود کو گ لگالوں گی ،شریمتی کزو

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:33

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) ٹنڈو محمد خان کے علاقے ملاکاتیار کے علاقے کی رہائشی لڑکی15سالہ نشا کی والدہ شریمتی کزو زوجہ لچھمن نے پریس کلب ٹنڈو محمد خان پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز میری بیٹی نشاکو گھر سے اغوا کر لیا گیا ہے ۔ اغوا میں علاقے کے بااثر افراد ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس اسٹیشن مقدمہ درج کرانے گئی تو پولیس والوں نے کہا تم چلو ہم تے ہیں کا بول کر مجھے تھانے سے باہر نکال دیا۔

مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی کی والدہ نے کہا کہ اگر 24 گھنٹوں میں میری بیٹی نشا کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو میں خود کو گ لگادوں گی جس کی تمام تر ذمیداری پولیس پر عائد ہوگی۔ مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی کی ماں نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان ۔ ڈی آئی جی حیدر آباد سے اپیل کی ہے کہ میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں