ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائی ،ملزم گرفتار ،120لیٹر کچی شراب برآمد

منگل 26 مارچ 2024 17:45

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) ایکسائز اینڈ کرائم سرکل کے انچارج انسپکٹر فراز علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹنڈو محمد خان کے علاقے نصیر آباد میں کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم غلام اصغر میمن کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 120 لیٹر کچی شراب اور 30 لیٹر واش شراب برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اس موقع پر ایکسائز کرائم سرکل کے انچارج انسپیکٹر ر فراز علی میر جت نیمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم منشیات فروش کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں