ٹانک ، نو تعینات ڈی پی او نے منشیات فرو شی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے طبل جنگ بجادیا

منشیات معاشرہ کیلئے ناسور ہے ،خاتمہ اولین فرائض میں شامل ہے ،کاروبار میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ،سجاد احمد صاحبزادہ

ہفتہ 26 ستمبر 2020 13:38

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) ٹانک کے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او نے منشیات فرو شی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے منشیات فروشوں کے خلاف طبل جنگ بجادیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایت پر ضم شدہ قبائلی سب ڈویژن جنڈولہ میں ایس ایچ او نور اسلم نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوران گشت مبینہ منشیات فروش عبدالسعید کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تین کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ضلعی پولیس سربراہ سجاد احمد صاحبزادہ کا کہنا تھا کہ منشیات ہمارے معاشرہ کیلئے ایک ناسور ہے اور اسکا خاتمہ میرے اولین فرائض میں شامل ہے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور اس کاروبار میں ملوث عناصر کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ منشیات فروش ہمارے بچوں کے مستقبل کے دشمن ہیں جو زہر فروخت کر کے معاشرے کی بنیادوں کو کھوکلا کر رہے ہیں ایسے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹنے کے لئے پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں