ٹانک پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

بدھ 2 ستمبر 2015 14:46

ٹانک( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)ٹانک پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن‘ پانچ روز میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں کرتے ہوئے پولیس نے 30مجرمان اشتہاریوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور کارتوس برآمد کر لئے- ٹانک میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر رسول شاہ نے ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے ٹانک پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مجرمان اشتہاریوں اور ناجائز اسلحہ کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے اس مہم میں پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران پانچ روز میں مختلف مقدمات میں مطلوب 30ملزمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے قبضہ سے 2کلاشنکوفیں ،7رائفل،3پستول اور 350کارتوس برآمد کر لئے اسی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 3320گرام چرس،270گرام ہیروئن،200گرام افیون برآمد کر لی پولیس نے ایک اہم کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری شاہ بہرام کو گرفتار کر لیاجس کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے بطور انعام مقرر تھی-

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں