ٹانک، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر جاں بحق

جمعرات 2 اگست 2018 13:52

ٹانک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) ضلع ٹانک میں فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کو مین بازار میں ٹریفک پوائنٹ پر نشانہ بنایا گیا اور ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں