میرپوربٹھورو میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، 80 دکانیں مسمار ،

منگل 7 مارچ 2017 13:25

میرپوربٹھورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2017ء) میرپوربٹھورو میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، 80 دکانیں مسمار ، ایریگیشن کالونی میں بننے والی عمارت کے سامنے والے پورشن و مین بس اسٹاپ پر آپریشن کیا گیا ، مختیارکار و ڈی ایس پی کی رہنمائی میں ٹی ایم اے عملے نے 80 سے زائد دکانیں مسمار کیں ، کانڈیرو خاصخیلی ، اقبال میمن ، ہریش کمار ، جمیل لوہار ، عارف میمن و دیگر متاثرین میں شامل ، سیشن کورٹ ٹھٹھہ کے حکم پر آپریشن ، دوسرا مرحلہ وزٹ کے بعد شروع ہوگا : مختیارکار میرپوربٹھورو ، تفصیلات کے مطابق میرپوربٹھورو کی ایریگیشن کالونی میں تعمیر ہونے والی سول کورٹ کی عمارت کے سامنے والے پورشن و مین بس اسٹاپ پر سیشن کورٹ ٹھٹھہ کے احکامات پر مختیارکار میرپوربٹھورو عبدالعزیز بھٹی اور ڈی ایس پی محمد فاروق نظامانی کی رہنمائی میں پہلے مرحلے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 80 سے زائد دکانیں مسمار کئے گئے ، آپریشن میں سب دویزن کی 8 پولیس موبائیلوں میں سوار اہلکاروں و ٹی ایم اے عملے نے حصہ لیا ، جس کے باعث سیکڑوں افراد جمع ہونے کے باعث سجاول حیدرآباد مین شاہراہ بلاک ہوگئی آپریشن کے دوران دکانداران اپنی دکانوں سے سامان نکالتے رہے ، متاثر دکانداروں میں کانڈیرو خاصخیلی ، اقبال میمن ، ہریش کمار ، جمیل لوہار ، عارف میمن ، نوراحمد زئور ، ہدایت اللہ کھٹی و دیگر شامل ہیں ، دوسری جانب مختیارکار میرپوربٹھورو کا کہنا تھا کہ سیشن کورٹ ٹھٹھہ کے احکامات پر آپریشن کیا گیا ، دوسرا مرحلہ سیشن جج ٹھٹھہ کے وزٹ کے بعد شروع کیا جائے گا ۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں