ٹھٹھہ، سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکز کو اب ہر ماہ باقاعدگی سے تنخواہوں کی ادائیگی ہوگی

ملازمین خوشی کی لہر

جمعہ 17 اگست 2018 23:55

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) ٹھٹھہ کی سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکز کو اب ہر ماہ باقاعدگی سے تنخواہوں کی ادائیگی ہوگی، ملازمین خوشی کی لہر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت ضلع ٹھٹھہ کی تین سو سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکز اور دیگر عملے کو محکمے کے دیگر ملازمین کی طرح ہر ماہ باقاعدگی سے تنخواہ ادا کی جائیگی، اس سلسلے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے انچارج سکندر علی میمن نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹھٹھہ ڈاکٹر خدابخش میمن، ڈاکٹر نیاز احمد گندرو، بابو ہدایت اللہ میمن، مولابخش جاکھرو اور ان کی اپنی ذاتی کوششوں کی بدولت 320 لیڈی ہیلتھ ورکرز، 8 سپروائیزرس اور دس ڈرائیورز کی محکمہ ٹریڑری میں آئی ڈیز کھلوا دی گئی ہیں اور انہیں اگست کے مہینے سے محکمہ صحت کے دیگر ملازمین کی طرح ہر ماہ باقاعدگی سے تنخواہ ملتی رہے گی انہوں نے مزید بتایا کہ اب بھی عمر کے مسئلے کے باعث 40 لیڈی ہیلتھ ورکرز کی آئی ڈیز نہیں کھل پائی ہیں جن کا مسئلہ بھی جلد از جلد حل کرایا جائے گا۔

دریں اثنا عید کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی پر لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر ملازمین میں خوشی کی لہر پھیل گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں