جے یو آئی یونٹ سجاول کی نومنتخب مجلس عاملہ کا تعارفی اجلاس

پیر 18 مارچ 2019 23:23

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) جمیعت علمائے اسلام یونٹ سجاول کی نومنتخب مجلس عاملہ کا تعارفی اجلاس امیرحافظ نصراللہ ہاشمانی کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں نائب امیرمولاناغلام حسین، نائب امیردوئم مولاناظہیراحمد سنگریار، جوائنٹ سیکریٹری مولانااشرف میمن،شمس الدین سومرو، خازن عزیزالرحمان کھتری، معاون خازن مولوی حسن میمن، پریس سیکرٹری ابوصفی اللہ، معاون پریس معاویہ راجہ، اطلاعات سیکریٹری انعام اللہ اور سالار محمد جمن میمن نے شرکت کی، اجلاس میں مختلف امور کو زیربحث لایاگیا، اس موقع پر امیرحافظ نصراللہ ہاشمانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ جمیعت علمائے اسلام ایک دینی سیاسی جماعت ہے اور تمام مسلم امہ میں جوڑ پیدا کرکے دین کی سربلندی کے مقصد پر کاربند ہے، جمیعت کا مقصد اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام قائم کرناہے اس مقصد کے حصول کے لئے تمام کارکنان بھرپور محنت کریں جس میں اللہ کی نصرت ومدد شامل ہوگی اور دین دنیاو آخرت کی کامیابی ملے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طے کیاگیاکہ چھ اپریل کو مجلس عمومی طلب کی جائے گی جس میں شرکت کے لئے تمام کارکنوں کو دعوت دی جائے گی۔#

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں