سجاول میں انٹربورڈ کے امتحانات کے دوران نقل مافیاسرگرم

اسسٹنٹ کمشنر سجاول نے معائنہ کرنے والی ٹیم پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم کالیج انتظامیہ کی مداخلت پر کامیاب نہ ہوسکا

جمعہ 19 اپریل 2019 00:16

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) سجاول میں انٹربورڈ کے امتحانات کے دوران نقل مافیاسرگرم ہوگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر سجاول نے معائنہ کرنے والی ٹیم پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم کالیج انتظامیہ کی مداخلت پر کامیاب نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق انٹرمیڈیٹ بور ڈ احیدرآباد کے تحت جاری امتحانات کے دوران سجاول کے سینٹرمیں کاپی کا رحجان ہے اور نقل مافیاسرگرم ہے، کاپی کلچر کی روک تھام کے لئے انتظامات ناکافی ہیں، سجاول پریس کلب کے صدر سیف اللہ جونیجو نے بتایاکہ ایسی اطلاع پر ٹیم کے ھمراہ امتحانی سینٹرپر پہونچے تو اسسٹنٹ کمشنرعبدالکریم نے بداخلاقی کرتے ہوئے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

تاہم کالیج انتظامیہ نے یہ کوشش ناکام بنادی، مقامی صحافیوں نے اے سی کی جانب سے اس حرکت پر شدید غم وغصہ کا اظہارکرتے ہوئے مذمت کی ہے اور بداخلاق اے سی کو برطرف کرنے کامطالبہ کیاہے، اور فوری طورپر اجلاس طلب کرلیاہے جس میں ضلع بھرمیں احتجاج کا لاحہ عمل طے کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں