سجاول ، نہر پر پل نہ ہونے کے باعث چوہڑ جمالی کے مکین میت تھرموپور شیٹ پر رکھ کر قبرستان پہنچانے پر مجبور

نہر سے جنازہ تھرموموپور پر رکھ کر پار کرانے کا وزیر اعلیٰ نے چند ماہ پہلے نوٹس لیا مگر کوئی عملی کام نہیں ہوسکا، رپورٹ

ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:57

سجاول ، نہر پر پل نہ ہونے کے باعث چوہڑ جمالی کے مکین میت تھرموپور شیٹ پر رکھ کر قبرستان پہنچانے پر مجبور
سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) سجاول میں نہر کا پل نہ ہونے پر چوہڑ جمالی کے مکین میت تھرموپور شیٹ پر رکھ کر قبرستان پہنچانے پر مجبور ہوگئے۔

(جاری ہے)

معصوم بچی 4 سالا شہزادی بنت غلام مصطفیٰ کونجائی کا جنازہ تھرموپور پر رکھ کر نہر سے پار کرایا گیا،چند ماہ پہلے اسی نہر سے اسی طرح چوہڑ جمالی کے نواحی گاؤں حسین کونجائی سے گاؤں کے ایک رہائشی کا جنازہ تھرموپور پر رکھ کر نہر سے پار کرایا گیا تھا۔

نہر سے جنازہ تھرموموپور پر رکھ کر پار کرانے کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیا مگر کوئی عملی کام نہیں ہوسکا۔ چوہڑ جمالی کے نواحی گاؤں حسین کونجائی سے گزرنے والی نہر دڑو برانچ پر آر ڈی 72 پر پل نہ ہونے کے باعث گاؤں کے رہائشی جنازہ دفنانے کے لئے تھرموپور کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں