گسٹا سجاول کی جانب سے ہائی اسکول سے پبلک پارک تک ریلی

محکمہ تعلیم میں اصلاحات کے بجائے ناقص پالیسی نافذ کرنے سے تعلیم کا معیار تباہ ہورہاہے مقررین

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:24

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) گسٹا سجاول کی جانب سے ہائی اسکول سے پبلک پارک تک ریلی نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ رہنمائوں غلام قادرباغی اور دیگرنے کہاکہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات کے بجائے ناقص پالیسی نافذ کرنے سے تعلیم کا معیار تباہ ہورہاہے، اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک بند کیاجائے، اسکول کی چھٹی کے بعد بیٹھنے کا حکم منسوخ کیاجائے، بائیومیٹرک کانظام درست کیاجائے، حج عمرہ کی چھٹیوں کو بحال کیاجائے، اساتذہ کے پروموشن سمیت دیگر تمام اھم مطالبات تسلیم کئے جائیں، تاکہ یکسو ہوکر اساتذہ تعلیم دے سکیں، غلط پالیسیوں کو نافذ کرکے اساتذہ کو احتجاجوں پر مجبورکیاجارہاہے، جس سے تعلیم کا نقصان ہورہاہے، انہوں نے فوری طورپر جائزمطالبات حل کرنے کی اپیل کی۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں