سجاول، پولیس نے کاروائی میں تین ملزما ن کو گرفتارکرلیا

منگل 18 فروری 2020 23:32

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) ایس پی سجاول میڈم سہائی عزیز کی ہدایت پر پولیس نے مختلف جگہوں پر کاروائی کرکے تین ملزما ن کو گرفتارکرلیاہے،پولیس ترجمان کے مطابق بیلوتھانہ کی حدود میں نثارماچھی کے گودام سے ساٹھ کٹے چھالیہ چارسو سفینہ دوسو شیکھراور ایک سو دیسی گھٹکے برآمد کرلئے جبکہ ملزم فرار ہوگیا، دوسری کاروائی میں سجاول میں تالہ توڑ گروہ کے سرغنہ نورحسن ملاح کو دیسی پستول اور کارتوس سمیت گرفتارکرلیاملزم کے خلاف مختلف تھانوں پر پانچ مقدمات درج ہیں دڑو میں کاروائی کے دوران پولیس نے پچھہترتھیلی ٹھرو کچی شراب سمیت عبدالرحمان سولنگی کو گرفتارکرلیاجبکہ ایک ملزم علو فرارہونے میں کامیاب ہوگیا،دوسری کاروائی غلام مصطفیٰ ملاح کو پولیس نے دوسوپچہہتر گھٹکے سمیت گرفتارکیاہیمیرپوربٹھورو کے قریب جاتی روڈ پر پولیس نے حسن شینوھتھیارکو ٹی ٹی پسٹل سمیت گرفتارکرلیاجبکہ تین فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

جونگو جلبانی سے غلام مصطفیٰ کوری سے ٹی ٹی پسٹل برآمدہونے پر گرفتارکیاگیا۔ ادھر میرپوربٹھورو میں جامع مسجد کے پیش امام حافظ محمد اجمل چانڈیو کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی تھی جو برآمد کرکے مالک کے حوالے کی گئی۔#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں