ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں یوم ِ پاکستان ریلی کا انعقاد

منگل 23 مارچ 2021 15:47

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2021ء) ضلعی  انتظامیہ کی جانب سے کمشنر کمپلیکس سے پوسٹ آفس چوک تک ڈپٹی کمشنر سلامت میمن کی قیادت میں یوم ِ پاکستان ریلی نکالی گئی جس میں ایس ایس پی فیصل بشیر میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر IIسلیم شیخ،اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری محمد خان کھٹی،محکمہ تعلیم،روینیو، سوشل ویلفیئر،انفارمیشن،پولیس اوردیگر محکموں کے افسران عملے اساتذہ طلبہ تاجر میڈیا اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادبڑی تعداد میں موجودتھے۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سلامت میمن نے کہا کہ23مارچ تجدید عہدوفاکا دن ہے کیونکہ 23 مارچ1940 کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اورہمارے بزرگوں نے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد علیحدہ وطن کی قراردارپیش کی اورقلیل عرصے میں ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کے نتیجے میں ہمیں آزاد وطن ملا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادی کی اہمیت فلسطین اورمقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے پوچھیں جو آج تک جدوجہد آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فخر کی بات ہے کہ میرپورخاص کے ہر طبقے وفرقے کے لوگ آپس کے اختلافات بھلاکر متحد ہوکر قومی دنوں میں ایک پرچم تلے جمع ہوکرقومی دن مناتے ہیں اورامن وامان برقراررکھنے کیلئے بھی اپنا مثبت کرداررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرنے ریلی کے دوران دکانداروں کو ماسک نہ پہننے کا نوٹس لیتے ہوئے تاجروں کو مشورہ دیاکہ وہ دکانداروں کو ماسک پہننے اورسماجی فاصلہ رکھنے کا پابند بنایاجائے تاکہ کورونا وائرس سے بچاجاسکے۔ اس موقع پر ایس ایس پی فیصل بشیر میمن،مفتی شریف سعیدی اوردیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بزرگوں کی دی ہوئی قربانیوں سے وجود میں آنے والے وطن کی حفاظت اورترقی کیلئے عہد کرنا چاہئے اور آج کے دن مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں