ساحلی علاقوں میں سائبیرین پرندوں کی آمد کے ساتھ آنے والے قیمتی نایاب بحری بازوں کا غیرقانونی شکار جاری

منگل 5 اکتوبر 2021 23:25

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2021ء) ساحلی علاقوں میں سائبیرین پرندوں کی آمد کے ساتھ آنے والے قیمتی نایاب بحری بازوں کا غیرقانونی شکار جاری ہے، اور اب تک درجنوں بحری باز پکڑ اسمگل کئے جانے کی اطلاع ہے، گذشتہ دنوں جاتی کے ساحلی علاقے سے پکڑے گئے نایاب بحری باز کی نیلامی کے موقع پر متعلقہ گیم عملے کی موجودگی اور مبینہ کمیشن وصولی کی وڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی تھی، ذرائع کا کہناہے کہ یہ قیمتی باز شکاریوں سے لاکھوں روپے میں اسمگلرخرید کر عرب ممالک بھیجتے ہیں، جبکہ متعلقہ سرکاری عملے کو بھی کمیشن دی جاتی ہے، علاوہ ازیں سائبیرین پرندوں کے ابتدائی غول آنے کے بعد مقامی پانی کے ذخائر پر شکاریوں نے جال اور کیسٹ کی آواز کی مدد سے زندہ پکڑ کر مقامی قریبی شہروں میں فروخت کرناشروع کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں