ریٹائرڈ ٹیچر کا قبضہ خوروں کے خلاف احتجاج جاری، چیف جسٹس سے نوٹس کی اپیل

بدھ 1 دسمبر 2021 23:57

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) ریٹائرڈ ٹیچر کا قبضہ خوروں کے خلاف احتجاج جاری، چیف جسٹس سے نوٹس کی اپیل رپورٹ کے مطابق سجاول کے قریب رہائشی باریش ریٹائرڈ ٹیچر عبدالرزاق کہرائی نے ہاتھ میں بینرلئے شہرکے مختلف چوراہوں پر قبضہ گیری کے خلاف احتجاج کیا، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ان کی آبائی زمین دیہہ ونگارو سجاول میں ہے جس پر بااثرافراد نے قبضہ کرلیاہے اور وہاں درخت کاٹ کر بیچنے کی کوشش کررہے ہیں جس کے خلاف چارماہ سے مختلف شہروں میں احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں جبکہ انتظامیہ کو بھی درخواستیں دی ہیں لیکن انصاف کے بجائے اس کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے ، انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ زمینوں پر قبضے اور جعل سازی کرنے والے گروہ کو گرفتارکرکے انہیں زمین کا قبضہ دلایاجائے اور قبضہ گیروں اور ان کی سرپرستی کرنے والے کے خلاف کاروائی کی جائے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں