سجاول کے قریبی علاقوں میں مویشیوں میں پراسرار بیماری سے اموات کا سلسلہ جاری

بدھ 8 دسمبر 2021 17:26

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) سجاول کے قریبی علاقوں میں مویشیوں میں پراسرار بیماری سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، آمڑا اسٹاپ کے علاقے میں حاجی عزیز سومرو کا مویشی ہلاک ہوگیا،، جبکہ اس سے قبل روزانہ کی بنیاد پر قریبی دیہات، اوٹھارگائوں، لغاری گائوں اور دیگر دیہات میں مویشی مررہے ہیں، اس سلسلے میں مویشی مالکان کا کہناہے کہ سجاول میں کافی عرصے سے ویکسینیشن کا عمل بندہے ادویات و علاج کا سلسلہ بندہے، شکایات کے باوجود بھی کوئی فیلڈ وزٹ نہیں کیاجارہاہے، بیماریوں کی وجہ سے مویشی مررہے ہیں،اور ان کی دودھ وگوشت کی صلاحیت انتہائی متاثر ہے، سرکاری علاج و مشورے نہ ہونے کی وجہ سے مویشی مالکان اتائی ڈاکٹران اور جعلی ادویات سے لٹ رہے ہیں، مقامی لائیواسٹاک عملہ خود پرائیویٹ اسٹور اور پرائیویٹ علاج کے پیسے لے رہیں اور اتائیوں کی سرپرستی کررہے ہیں، مویشی مالکان کا کہناہے کہ آمڑا اسٹاپ کے قریبی علاقوں میں دوسال قبل بھی مویشیوں کی اموات اور مقامی لائیواسٹاک اسسٹنٹ کے غلط ٹیکوں کی وجہ سے شکایات پر ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے نوٹس لیکر کیمپ قائم کرکے ادویات و ویکسینیشن شروع کی گئی تھی تاہم عملہ کی جانب سے جان بوجھ کر مویشی مارنے کا معاوضہ ادا نہیں کیاگیا، اس کے بعد سے اب تک ویکسینشن کے لئے بھی تیار نہیں ہیں، اس ضمن میں ڈی جی اینمل ہسبنڈر ی اور لائیواسٹاک سندہ کو شکایات ارسال کی گئی ہیں سجاول میں لائیواسٹاک عملہ نے فیلڈ ورک بند کردیاہے، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بیماریوں سے مویشیوں کی اموات ہورہی ہیں، مویشی مالکان نے صوبائی وزیر عبدالباری پتافی، سیکریٹری و ڈی جی،اور متعلقہ لائیواسٹاک حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر سجاول میں نااھل عملہ کو ہٹاکر وہاں اچھے ڈاکٹران تعینات کرکے علاقے میں فیلڈ ورک شروع کیاجائے اور مویشیوں کے علاج کے ساتھ مویشی مالکان کی رہنمائی کے لئے مناسب انتظام کیاجائے، مرنے والے مویشیوں کا معاوضہ ادا کرکے غریب مالکان کی تسلی تشفی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں