بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط آتے ہی ایجنٹ مافیا سرگرم ہوگئی

بارش متاثرین ایک سے دو ہزار روپے کی کٹوتی ، متاثرین کی دہائیاں سننے والا کوئی نہیں

پیر 29 اگست 2022 18:27

میرپور بٹھورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2022ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط آتے ہی ایجنٹ مافیا سرگرم ہوگئی ،بارش متاثرین ایک سے دو ہزار روپے کی کٹوتی کی جارہی ہے متاثرین کی دہائیاں کوئی پوچھنے والا نہیں، تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی 25 ہزار روپے کی قسط جاری ہوتے ہی میرپور بٹہورو میں بھی سینٹرز پر ایجنٹ مافیا سرگرم ہو گئی ہے رقم وصول کرنے والوں میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جن کے کچے مکانات شدید بارشوں کیوجہ سے گرگئے ہیں زمینوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے کے باعث وہ اپنے گرے ہوئے گھروں سے بچوں، خواتین سمیت نقل مکانی کرکے سڑک کنارے بھوکے پیاسے اور بے یارومدد گار کھلے آسمان تلے پڑے ہیں ڈوائس سینٹرز پر رقم کے حصول کیلئے غریب خواتین کا بے پناہ رش لگا ہوا ہے ذرائع کے مطابق ایجنٹ مافیا ان خواتین سے 25 ہزار روپے پر ایک سے دو ہزار روپے کٹوتی کر رہے ہیں ان سینٹرز پر خواتین رقم کٹوتی پر دہائیاں دے رہی ہیں لیکن نہ تو ان کی کوئی سننے والا ہے اور نہ کوئی ایکشن لینے والا جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے خواتین کا کہنا ہیکہ وہ سیلاب کیوجہ سے بے گھر ہوگئے ہیں ان کے پاس کھانے کو کچھ نہیں بچے بھوکے پیاسے ہیں اس کے باوجود انسانیت کے یہ دشمن ہماری رقم سے بھاری کٹوتی کر رہے ہیں اللہ کا عذاب نہیں آئے گا تو اور کیا ہوگا سیاسی وسماجی رہنماں اور برسات متاثرین نے سندھ حکومت ڈپٹی کمشنر سجاول اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہیکہ غریبوں کی رقم سے کٹوتی کرنے والوں کیخلاف فی الفور قانونی کاروائی کی جائے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں