ٹھٹھہ،ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ، 14 میں سے 3 کی لاشیں مل گئیں

5 روز قبل مچھلی کے شکار پرجانے والی لانچ تیز ہواں سے سمندر میں ڈوب گئی تھی

ہفتہ 9 مارچ 2024 20:20

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2024ء) حجامڑو کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کے مطابق لاپتا14 ماہی گیروں میں سے 3 کی لاشیں مل گئی ہیں۔

(جاری ہے)

5 روز قبل مچھلی کے شکار پرجانے والی لانچ تیز ہواں سے سمندر میں ڈوب گئی تھی، لانچ میں سوار 45 ماہی گیر ڈوبے تھے جن میں سے 31 کو بچالیا گیا تھا۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں