_ ٹھٹھہ ضلع مکمل طور پر بدامنی کی لپیٹ میں آگیا

h سولر سسٹم کی تنصیب کی تنصیب کا کام کرنے والے مستری اور تاجر رمیش کمار سے ٹھٹھہ کے شاہ کمال محلے سے موٹر سائیکل پر سوار 2 جرائم پیشہ افراد دن دھاڑے تقریباً 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

جمعرات 21 مارچ 2024 06:55

۷ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) ٹھٹھہ ضلع مکمل طور پر بدامنی کی لپیٹ گزشتہ 3 سے 4 روز قبل ٹھٹھہ کے محلہ شاہ شاہ مبین میں رہائشی سولر سسٹم کی تنصیب کی تنصیب کا کام کرنے والے مستری اور تاجر رمیش کمار سے ٹھٹھہ کے شاہ کمال محلے سے موٹر سائیکل پر سوار 2 جرائم پیشہ افراد دن دھاڑے تقریباً 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ڈکیتی کی اس واردات کے خلاف ٹھٹھہ پریس کلب میں ٹھٹھہ کے تاجروں اور شہریوں کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں ڈکیتی کا نشانہ بننے والے تاجر رمیش کمار نے بتایا کہ جب وہ ٹھٹھہ تھانے ڈکیتی کی واردات کی ایف آئی آر درج کروانے پہنچے تو ایس ایس ایچ او ٹھٹھہ نے ایف آئی آر درج کرنے کی بجائے ایک سادہ کاغذ پر رپورٹ لکھوانے کے بعد ہمیں واپس بھیج دیا ایف آئی آر درج کرانے کے بجائے الٹا انہیں حراساں کیا جا رہا ہے، انہوں نے آئی جی سندھاور ڈی آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ ان کی ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے چوری شدہ 20 لاکھ روپے واپس کرائے جائیں بصورت دیگر احتجاج کیا جائے دوسری جانب شہریوں اور تاجروں نے پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بدامنی کے خلاف سخت نعرے بازی کیے۔

#

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں