میرپوربٹھورو میں لوٹ مار کیخلاف شہری ایکشن کمیٹی کی علامتی بھوک ہڑتال

ہفتہ 28 جنوری 2017 17:06

میرپوربٹھورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) ٹائون کمیٹی میرپوربٹھورو میں ہونے والی لوٹ ماراور ترقیاتی کام نہ ہونے کے خلاف شہری ایکشن کمیٹی کی طرف سے نیشنل بئنک چوک پرعلامتی بھوک ہڑتال،تفصیلات کے مطابق ٹائون کمیٹی میرپوربٹھورومیںہونے والی لوٹ مار اور شہر میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے خلاف شہری ایکشن کمیٹی کی طرف سے نیشنل بئنک چوک ر علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس کی قیادت شہری ایکشن کمیٹی کے چیف آرگنائیزر عرفان علی خواجہ،آرگنائیزر امتیاز میمن ، علی احمد قمبرانی ، محفوظ شورو ، عظیم ملاح ،امریولال ٹائون کمیٹی میرپوربٹھوروکے منتخب نمائندے غلام علی خواجہ و دیگر نے کی جبکہ علامتی بھوک ہڑتال پے شہریوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہری ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ ٹائون کمیٹی میرپوربٹھورو میں چیئرمین ایاز میمن بجٹ کو اپنی جاگیر سمجھہ کر لوٹ رہاہے ترقیاتی کام گذشتہ 8 سال سے نہیں ہوئے ہیں ، چیئرمین ایاز میمن واٹر سپلائی کا گندہ پانی شہریوں کو پلا رہا ہے جوکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی توہین ہے،ان کامطالبہ تھا کہ شہرمیں جلداز جلدترقیاتی کام کرواکے ٹائون کامیٹی میرپوربٹھورو میں ہونے والی لوٹ مار کا نوٹس لے کر شہر میرپوربٹھورو کی عوام کے ساتھہ انصاف کیا جائے ۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں