ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، ملک کے تمام علاقوں میں اربوں روپے سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے شرافت کی سیاست کی ہے، ہم نے کسی کی پگڑی نہیں اچھالی، ہم ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے ہیں، پاکستان کی ترقی اور خدمت کی بات کرتے ہیں، ہمارے مخالفین جو نعرے لگا رہے ہیں وہ کام مسلم لیگ (ن) نے مکمل کر لئے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرائیں گے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا گوجرہ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹروے سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب
پیر 28 مئی 2018 23:00
(جاری ہے)
فیصل آباد موٹروے سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، ترقی کے راستے کھولنا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن تھا، ہم ان اقدامات سے ملکی معیشت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، رحیم یار خان، گلگت، گوادر، سوات سمیت ملک کے کسی بھی علاقہ میں جائیں تو وہاں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں، بجلی کے کارخانے، موٹرویز، ہائی ویز، ایئرپورٹس اور انڈسٹریل زون کی طویل فہرست ہے، ان منصوبوں کی تکمیل کا مقصد مضبوط پاکستان اور معیشت کو دوام بخشنا تھا، یہ کام صرف جمہوریت سے ممکن تھے، اس سے پہلے ہم نے آمریت کا دور بھی دیکھا لیکن اس میں کہیں ترقی دکھائی نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقدامات کی بدولت اس علاقہ، ضلع، ڈویژن، صوبے بلکہ پورے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں ممکن تھا وہاں سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، سوئی ناردرن گیس نے اپنے علاقہ میں ڈیڑھ سو ارب روپے سے کام مکمل کئے ہیں یا منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے معیشت مضبوط ہوئی ہے، پاکستان میں امن قائم ہوا ہے، سی پیک شروع ہونے سے پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا ہوا ہے، آج ہم گیس اور بجلی نہ ہونے اور دہشت گردی کی بات نہیں کرتے بلکہ مزید ترقی کی بات کرتے ہیں، چین کی شراکت داری سے چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں، اس منصوبہ سے پاکستان کیلئے چین اور وسطی ایشیائی ممالک تک راہیں کھلیں گی، پاکستان میں ترقی کی بنیاد ڈال دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں عام انتخابات میں عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ شرافت، خدمت، امانت اور ترقی کی سیاست چاہتے ہیں، 2013ء کا مقابلہ آج کے پاکستان سے ملک کا ہر شخص بہتر انداز میں کر سکتا ہے، ہم نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کو ترقی دی ہے اور یقیناً عوام ہمارے حق میں ہی فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے سمجھا کہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن) نے اس علاقہ کی خدمت کی ہے تو آپ کیلئے پاکستان کی حمایت کا فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شرافت کی سیاست کی ہے، ہم نے کسی کی پگڑی نہیں اچھالی، کسی کو گالم گلوچ نہیں دی، ہم ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے ہیں، پاکستان کی ترقی اور خدمت کی بات کرتے ہیں، ہمارے مخالفین جو نعرے لگا رہے ہیں وہ کام مسلم لیگ (ن) نے مکمل کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں بہت عرصہ سے پرانا نظام موجود تھا، فاٹا سے فرسودہ نظام کے خاتمہ کا سہرا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سر ہے، فاٹا کے عوام کو حقیقی معنوں میں آزادی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کئے، ہم نے گذشتہ انتخابات میں جو وعدے کئے ان سے زیادہ کام کیا ہے، ہم جھوٹے وعدوں اور دعوئوں پر یقین نہیںرکھتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے گا، رجانہ کو ٹائون کمیٹی کا درجہ دیا جائے گا جبکہ رجانہ کے ہسپتال کو اپ گریڈ کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنایا جائے گا، یہ علاقہ دو موٹرویز کے درمیان ہے اس علاقہ کو ان موٹرویز سے منسلک کرنے کیلئے چار رویہ سڑک تعمیر کی جائے گی جبکہ شہباز شریف کی پنجاب میں صاف پانی سکیم کے تحت حلقہ این اے 112 کے تمام دیہاتوں میں صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں آخری فیصلہ عوام کا ہو گا، عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہو گا، کسی اور کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے، جس طرح عوام نے گذشتہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھرپور طریقہ سے کامیاب کیا اسی طرح ان انتخابات میں بھی اس پورے ضلع اور ڈویژن سے پاکستان مسلم لیگ کامیاب ہو گی۔متعلقہ عنوان :
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کمالیہ،خاتون کو اغواء کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری افراد کی پریشانی میں اضافہ
علاقہ میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے،ممبر امن کمیٹی
تربوز کی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد مناسب ریٹ نہ ملنے پر کسا ن پریشان
لیگی حکومت معاشی بحران کا خاتمہ کر کے دم لے گی،زید الرحمن رمدے
کمالیہ، شہر بھر میں پیشہ وار بھکاریوں کی بھر مار
ٹوبہ ٹیک سنگھ،واپڈامیٹر کو جانے الی ننگی تار کو ہاتھ لگنے سے ٹرالر ڈرائیور جاں بحق
کمالیہ کے تھانہ صدر کے علاقے میں چور گھریلو سامان چوری کر کے فرار ، مقدمہ درج
کمالیہ ، غیرمعیاری وملاوٹی دودھ بیچنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
ن لیگی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کا استحصال کیا، ریاض فتیانہ
کمالیہ، خاتون سے ہتک آمیز سلوک کرنے والے شخص کے خلا ف مقدمہ درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے‘عظمیٰ بخاری
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ترکمانستانی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
-
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی بکنگ کا ڈیٹا ’’پاک حج ‘‘موبائل ایپ پر لوڈ کردیا
-
نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل
-
کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان
-
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانتوں میں توسیع
-
روٹی کی نئی قیمتوں کیخلاف درخواست، ڈی سی اسلام آباد و ایڈووکیٹ جنرل طلب
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.156 ارب ڈالرکا نمایاں اضافہ ریکارڈ