ٹوبہ ٹیک سنگھ۔07سالہ معصو م بچے سے زبر دستی بد فعلی کرنے والاملزم گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 19 نومبر 2020 18:31

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔07سالہ معصو م بچے سے زبر دستی بد فعلی کرنے والاملزم گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) تھانہ پیر محل۔07سالہ معصو م بچے سے زبر دستی بد فعلی کرنے والاملزم گرفتارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر علاقہ تھانہ پیر محل میں 07سالہ معصوم بچے سے زبر دستی بد فعلی کرنے والا بابر ولد جاوید سکنہ لوئر کالونی پیر محل گرفتار۔

ساجدہ پروین زوجہ منور علی سکنہ پیر محل نے ایس ایچ او تھانہ پیر محل انسپکٹر ممتاز حسین کے رو برو پیش ہو کر بتلایا کہ سائلہ کے بیٹے عبد الرحمن بعمر07 سال کے ساتھ بابر ولد جاوید سکنہ لوئر کالونی پیر محل نے زبر دستی بد فعلی کی ہے۔ ایس ایچ او پیر محل انسپکٹر ممتاز حسین تمام وقوعہ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے نوٹس میں لائے جس پر ڈی پی او ٹوبہ نے فوری طور پر اندراج مقدمہ اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

جس پر مقدمہ نمبر987/20بجرم377ت پ تھانہ پیر محل میں درج رجسٹر کیا گیا۔اور بچے کا فوری میڈیکل کر وایا گیا۔ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر ایس ایچ او پیر محل انسپکٹر ممتاز حسین معہ ملازمان پولیس پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم بابر ولد جاوید سکنہ لوئر کالونی پیرمحل کو گرفتار کر لیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی بر وقت کاروائی کو عوام الناس، سول سوسائٹی نے سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں