بولی کے مؤثر نظام کے باعث ان کی قیمتوں کو اعتدال لایا جا سکتا ہے‘ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ

پیر 19 اپریل 2021 12:23

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء)ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ کیا، انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا ہے کہ منڈی میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے،سبزیوں اور پھلوں کا وافر سٹاک موجود ہے، بولی کے مؤثر نظام کے باعث ان کی قیمتوں کو اعتدال لایا جا سکتا ہے،ضلعی انتظامیہ سبزی و فروٹ منڈی میں قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے نیلامی کے عمل کو شفاف بنا رہی ہے،ہم چاہتے ہیں کہ کسانوں کو براہ راست ان کی پیداوار کا معاوضہ ملے جب کہ مڈل مین کی حوصلہ شکنی ہو،بیوپاری و تاجر بھی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ہمارا ساتھ دیں تو ہم اپنی عوام کو سستی اشیاء فراہم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں شہریوں کو سستی اشیا مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے،انہوں نے ہدایت کی کہ میری انتظامیہ کے تمام افسران بولی کے نظام کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔اس موقع پر انہوں نے پھلوں،سبزیوں کی نیلامی کے علاؤہ ان کی کوالٹی کو بھی چیک کیا اور قیمتوں پر قابو پانے کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں