ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ کا ٹیکو پارک کا دورہ

جمعہ 5 اگست 2022 22:09

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ زاہد سہیل کا ٹیکو پارک کا دورہ ۔اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیام غنی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ٹیکو پارک میں صفائی ستھرا ئی کے عمل کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی او میونسپل کمیٹی پیام غنی نے بتایا کہ 60سے زائد اہلکار صفائی کے عمل میں مصروف ہیں،دو دنوں میں پارک کی مکمل تزئین وآرائش کر دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پارک کی صفائی کے حوالے سے میونسپل کی ہیوی مشینری استعمال کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس کے لئے تما م وسائل بروئے کا رلائے جا رہے ہیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں