سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند کا یونیورسٹی آف تربت کا دورہ

ہفتہ 21 دسمبر 2019 22:23

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2019ء) بی این پی عوامی کے مرکزی سنیئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا انسٹیٹیویٹ آف بلوچی لینگونج اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کا ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ ،اسسٹنٹ پروفیسر آف بلوچی ڈیپارٹمنٹ غفور شاد، اسسٹنٹ پروفیسر طارق رحیم، اسسٹنٹ پروفیسر طاہر حکیم، اسسٹنٹ پروفیسر عقیل بلوچ، اسسٹنٹ پروفیسر شاہ حسین ، چیئرپرسن منجمنٹ سائنس ڈاکٹر وسیم صاحب و دیگر نے میر اصغر رند کا استقبال کرکے انکے دورے یونیورسٹی میں ویلکم کیا یونیورسٹی آمد کے دوران رجسٹرار غلام فاروق، ڈپٹی رجسٹرار گنگزار بلوچ اور اسسٹنٹ رجسٹرار عوث بخش بلوچ سے بھی ملاقات ہوا باہمی بحث کے بعد یونیورسٹی کے مالی مسائل دیگر ضروریات اور مجموعی طور پر یونیورسٹی کے تمام پہلوؤں پر بریفنگ دینے کے بعد ایجوکیشن سسٹم پر تفصیلی بحث و مباحثہ ہوئی جو کہ موجود بیشتر شرکاء حصہ لیا آخر میں میر اصغر رند نے یونیورسٹی کے عملہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہیکہ یونیورسٹی ایک شعوری دنیا ہے کہ یہاں علم و شعوری دیا جاتا ہے جو ہمیں برسوں پہلے ضرورت تھی لیکن دیر آیا درست آیا کہ یونیورسٹی سے ہماری نئی نسل کی زندگیاں یقینا ہم سے بہتر ہونگے اور یونیورسٹی کی فوائد آنے والے چند برسوں میں زبردست نظر آئیں گے اور وہ دن بہت ہی قریب ہیں کہ کل مکران ایک ایجوکیشن زون تصاور کیا جائے اور آپ تمام منیجمنٹ و ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈز، لیکچرار، پروفیسر ، اسسٹنٹ پروفیسرز کی لازوال قربانیاں قابل قدر ہیں کیونکہ آپ نے اپنی تمام تر انرجی یونیورسٹی کی تعلیمی ماحول پر صرف کرکے ہمیں انتہائی قلیل مدت میں ایک فعال تعلیمی ماحول اور محترک ادارہ فراہم کیا اور ہماری تعاون اور نیک خواہشات ہر وقت یونیورسٹی کے ساتھ رہیں گے اس موقع پر پارٹی کے رکن سنٹرل کمیٹی میرمجیب بلیدئی، ضلعی صدر ظریف زدگ بلوچ، لیبر سیکرٹری زاہد سلیمان، یوتھ سیکٹریری آصف محمد جان، جوائنٹ سیکرٹری کہدہ صابر، فنانس سیکٹریری فیصل جان، اسپورٹس سیکٹریری بابل ابراہیم، ڈپٹی آرگنائزر اصغر تنزگی، سابق تحصیل تمپ ناظم عبدی خان رند، علی بیت اللہ، ٹھیکیدار خالد رند، ماسٹر عارف قریش، واجہ فدا احمد، کریم داد، احمد بلوچ، یونس بلوچ و دیگر ہمراہ تھی

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں