وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بھائی کی وفات پر تربت میں فاتحہ خوانی

منگل 30 اپریل 2024 22:48

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی منگل کے روز تربت میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ان کے بھائی واجہ حاصل خان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی وزیر اعلٰی نے دعا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ صوبائی وزیر منصوبہ بندی اورترقیات میر ظہور احمد بلیدی ، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو ، ممبران صوبائی اسمبلی حاجی برکت رند، میر اصغر رند بھی موجود تھے ۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں