qوزیر داخلہ کا نیول بیس حملہ ناکام پر فورسز کو خراج تحسین

oدہشت گردی کے ناسور کوجڑ سے ختم کر کے دم لیںگے،محسن نقوی

منگل 26 مارچ 2024 18:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) تربت نیول بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرکے ایک سانحہ سے بچایا ہے،سکیورٹی فورسز نے بہادری سے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،ہمیں اپنی سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید سپاہی نعمان فرید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرکے دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں